سارا نظام چلانے والی ذات اللہ کی ہےمحمد رضوان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹوئٹ
ایڈیلیڈ (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے،گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی قرآن پاک کی سورہ انفال کی آیت نمبر 30شیئر کی تھی جبکہ فخر زمان نے لکھا کہ دیکھا قدرت کا نظام،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے،محمد رضوان کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے، پاکستان کو بہت مبارک، برائے مہربانی ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں۔
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کہا ہے کہ مرحوم مفتی رفیع عثمانی اس اْمت کا اثاثہ […]