MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سال کا دوسرا ور آخری چاند گرہن آج لگے گا

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج (منگل ) ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیاء کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1بجکر 2منٹ پر ہوگا، 3بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا، 4بجے گرہن عروج پر ہوگا۔واضح رہے کہ چاند گرہن کا اختتام 6بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.