MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے ،آصف علی

0 313

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شارجہ(مسائل نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو دو سنسنی خیز مقابلے جتوانے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔

- Advertisement -

ایک انٹرویومیں افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگانے والے آصف علی نے جیت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے میچ میں اٹیک کرنے کا پلان تھا، مجھے اس بات کا احساس تھا کہ گیم فنش کر سکتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، کرکٹ کھیلتا رہا، ڈومیسٹک اور لیگز کھیلیں، میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔آصف علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اور خوشیاں دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.