کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیا ن فائرنگ کا تبادلہ
کراچی (مسائل نیوز) کراچی میں فائرنگ کے باعث 9 ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔ جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ کے باعث بچی کی ماں بھی زخمی ہو گئی،خاتون اور اسکی بچی رکشے میں سوار تھے۔پولیس اور ملزموں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس دو ملزموں کا تعاقب کر رہی تھی۔
ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کی جسکی زد میں بچی اور ماں آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی میں رواں برس اب تک ڈکیتیوں کے دوران مزاحمت پر مجموعی طور پر 83 افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔سی پی ایل سی کے اعداد و شمار نے پولیس چیف کے موقف پر سوالات اٹھا دیئے۔
گاڑی، موٹرسائیکل، موبائل فون، اسٹریٹ کرمنلز کچھ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔
- Advertisement -
رواں سال شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی 61 ہزار سے زائد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں۔ذرا سی مزاحمت پر بے خوف ڈاکو شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف اسٹریٹ کرائم میں مسلسل کمی کے دعوے کرتے نظر آرہے ہیں۔کراچی پولیس چیف کے مطابق حالیہ واقعات کی نوعیت ایسی تھی جس سے جرائم کی شرح میں اضافے کا تاثر ابھرا۔
سی پی ایل سی کے اعداد و شمار نہ صرف کراچی پولیس چیف کے دعوؤں کی قلعی کھول رہے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا رہے ہیں۔صرف 9 ماہ کے عرصے میں کراچی والوں کی 34 ہزار 887 موٹرسائیکلیں چوری جبکہ 3 ہزار 780 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی جا چکی ہیں۔شہریوں کو کراچی کی سڑکوں پر اسلحہ دکھا کر 21 ہزار 235 موبائل فونز سے محروم کیا جاچکا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کراچی والوں کی ایک ہزار 560 گاڑیاں چوری اور 128 اسلحے کے زور پر تاحال چھینی جاچکی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں شعبہ آپریشن، شعبہ تفتیش، ریزرو فورس، ایس ایس یو، اسپیشل برانچ، اور دیگر پولیس سیل میں مجموعی طور پر 32 بتیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) کراچی کے شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنل کا ساتھی بینک کا سیکیورٹی گارڈ نکلا۔ رواں برس 16 نومبر […]