عمران خان نے کہا کہ ان کو مذہب کے نام پر قتل کیا جارہا ہے
اسلام آباد(مسائل نیوز)۔چئیرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کل سیرت کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوگئی۔عالمی سیرت کانفرس سے وزیر اعظم اور صدر مملکت خطاب کریں گے۔اسلام فوبیا کے حوالے سے امت کےساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مسجد نبوی کے واقعے کے بعد 11 درخواستیں پنجاب کے علما کے پاس آئیں،سیاست کریں لیکن سیاسی عمل کو دین سے منسوب نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کو مذہب کے نام پر قتل کیا جارہا ہے،ثبوت ہیں تو لائے۔گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا۔ ٹیپ ریکارڈ کروا دی اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ مارے دور میں بجلی ،گیس اور پیٹرول کی قیمتیں زیادہ نہیں تھیں۔
آج لوگ حیران ہیں ،فیس دیں یا بھوک ختم کریں۔مارے اوپر مسلط کیے گئے لوگ اپنے خلاف کیسز ختم کروارہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے 4 لوگوں نے قتل کروانے کا منصوبہ بنایا، مجھ پر توہین مذہب کا الزام سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگایا گیا۔کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو کہا جائے گا کہ عمران خان کو کسی مذہبی جنونی نے قتل کیا۔ میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کروا کے رکھی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
مجھے کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز کی جائے گی جس میں چار لوگوں کے نام پورے ملک کے سامنے آئیں گے۔عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ حکومت بہت تیاری کر رہی ہے لیکن جو کپتان نے پلان کیا ہے اس کے بعد ان کے سارے پلان فیل ہو جائیں گے، الیکشن ہر صورت میں کروانے پڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ آج کل آڈیوز بھی بہت لیک ہو رہی ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں۔میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا ایسا استقبال ہوگا کہ وہ اور اس کے ہینڈلر ساری زندگی یاد رکھیں گے۔میں حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں،جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔