MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آڈیو لیکس کمیٹی، سائبر حملے روکنے کا کام دو ہفتوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سائبر سکیورٹی اورسرکاری دفاتر کی الیکٹرانک سکیورٹی سے متعلق اعلی اختیاراتی کمیٹی کو دئیے گئے ٹی او آرز کے تحت دو ہفتوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ سائبر سکیورٹی اورسرکاری دفاتر کی الیکٹرانک سکیورٹی سے متعلق اعلی اختیاراتی کمیٹی کا پہلااجلاس جمعہ کو وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیل شیری رحمان نے شرکت کی۔سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری نیشنل ٹیلی کام اورسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر داخلہ نے کمیٹی کو دئیے گئے ٹرمز آف ریفرنس کے تحت دو ہفتوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی سائیبرسکیورٹی بریچ کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔

- Advertisement -

کمیٹی وزیراعظم کے دفتر اور ہاؤس کیلئے موجودہ سائیبر سکیورٹی پرٹوکول کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی سائبر سکیورٹی پروٹوکول فٴْول پروف بنانے کے حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرے گی۔کمیٹی تمام سرکاری دفاتر کی الیکٹرانک سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات دو ہفتوں میں مکمل کرے گی جسے وزیراعظم پاکستان کو پیش کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم آفس سائبر سکیورٹی بریچ میں اپنی یا بیرون ملک کی کوئی ایجنسی ملوث نہیں ، اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ معاملہ افراد کی طرف جارہا ہے ، وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں ،اگر پی ٹی آئی اسلام آباد پر قبضے کے لئے آنا چاہتی ہے تو اسے ہر قیمت پر روکیں گے ،عمران خان کی سیاست کو اپنی ہی آڈیو لیکس نے کفن پہنا دیا ہے ،دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے عمران خان کا اپنا کردارفرح گوگی ، ہارس ٹریڈنگ، توشہ خانہ کے تحائف چوری کرنا ہے ، فارن فنڈنگ کیس میں سیف نیازی کوحفاظتی حراست میں لیا گیا ، اگر ضروری ہوا تو باقاعدہ گرفتاری ڈال کر تفتیشی عمل آگے بڑھایا جائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.