MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بینظیر بھٹو کی تصاویر ہم نے نہیں گرائی تھیں یہ کام شیخ رشید نے کیا تھا پارٹی نے نہیں کہا تھا،سینیٹر افنان

0 39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے ہیلی کاپٹر سے بینظیر بھٹو کی تصاویر گرانے میں کس کا کردار تھا، طویل عرصے بعد اس حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’میرے سوال‘‘ابصار عالم کے ساتھ میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی سیاسی جماعت نے بینظیر بھٹو کی تصویریں گرائی تھیں۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ نہیں وہ ہم نے نہیں گروائی تھیں،ایک بار نہیں کئی بار اس بات کو مسترد کیا جاچکا ہے،یہ بات درست نہیں ہے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ اس میں ایک سیاستدان ضرور ملوث تھے،ان کا بہت گہرا تعلق پی ٹی آئی سے رہاابھی کچھ دنوں پہلے تک ۔

- Advertisement -

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ کونسے سیاستدان ؟اس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ وہ سیاستدان شیخ رشید ہیں۔

ابصار عالم نے سوال کیا کہ شیخ رشید نے بینظیر کی تصویریں گروائی تھیں؟سینیٹر افنان اللہ کاکہناتھا کہ شیخ رشید کا یہ کارنامہ تھا ہماری پارٹی کا اس میں کوئی رول نہیں تھا، ان کو پارٹی کی طرف سے نہیں کہا گیا تھا۔

لیگی سینیٹر نے کہاکہ کسی نے کیا تھا تو غلط کیا تھا،اس وقت بھی کہا تھا غلط کیا، اب بھی کہہ رہے ہیں وہ غلط کیا تھا۔

ابصار عالم نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے آپ غلطی مان رہے ہیں،افنان اللہ نے کہاکہ جن لوگوں کا اس معاملے کا علم ہے اس وقت بھی اس پر کوئی خوش نہیں ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.