MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،عمران ابراہیم بنگلزئی

1 374

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر (مسائل نیوز)ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی محمد اسلم بوہڑ اور رئیس فرحان غنی جمالی کے وفد سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ضلعے کے مختلف گاؤں کا سیلاب سے زمینی رابط منقطع ہوا تھا ڈھاڈر مچھ بھاگ سمیت سنی شوران کے اے سی، تحصیلدار میجر رسالدارکچھی سمیت تمام لیویز تھانہ انچارج کی دن رات انتھک کوشیشوں سے ان تمام علاقوں کا زمینی رابط بحالی میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں سیلاب متاثرین میں دن رات کھانے پینے کی اشیاء بھی پہنچانے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل سے لیکر اب تک پانچ ہزار سے زیادہ گھرانوں میں ریلیف راشن تقسیم کیا جا چکا ہے مزید بھی راشن تقسیم کا عمل جاری ہے ہم عوام کے خادم ہیں تمام زمہ دار سرکاری آفیسران پر بھاری زمہ داری عائد ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی کرنے میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دیں انہوں نے کہا چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر خانواہ گاؤں کے میدان میں خیمہ بستی کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء علاج معالجے کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے تمام محدود وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں سیلاب سے کچھی ضلع بہت بری طرح متاثر ہوا ہے کئی گھرانے بے گھر ہوئے ہیں کئی گاؤں صحفہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اس حوالے سے سروے کا عمل بھی جاری ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیلوں کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرین کے نقصانات کے سروے کے عمل کو صاف شفاف طریقے سے مکمل کریں تا کہ سیلاب متاثرین کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کی رپورٹ مکمل کرکے صوبائی حکومت کو بروقت دی جائے انہوں نے کہا سیلاب میں کچھی کے میڈیا کا مثبت کردار چلتا آرہا ہے میڈیا کی مثبت رپورٹ سے کافی مسائل کی نشاندہی پتہ چلتی ہے آج میڈیا بہت بڑی ترقی کی منزل طے کر رہا ہے میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے انہوں نے کہا میڈیا کی ترقی اور مقامی میڈیا کی مثبت خبروں سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کچھی میں مخلتف اقوام کی لوگ بسے ہوئے ہیں کچھی ایک تاریخی شہر ہے جس کی ترقی و خوشحالی کے لیے یہاں کی بسی تمام اقوام کے نمائندے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مجھے خوشی ہے یہاں کے لوگ ایک مثبت سوچ رکھتے ہیں آج ضلعی انتظامیہ جس طرح سیلاب متاثرین کی بحالی میں کامیابی حاصل کر رہی ہے یہ سب علاقے کے لوگوں کی بدولت سے ہو رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد سیلاب متاثرین کی بحالی میں مثالی کامیابی حاصل کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیشنل ہائی وے احتجاجاً بلاک کر دیا ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی یقین دہانی پر روڈ بحال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.