شارجہ سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ پی سی بی بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد، شارجہ (مسائل نیوز)پی سی بی نے گزشتہ روز افغان شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی فینز کے ساتھ پیش
- Advertisement -
آنے والے واقعات سے ناخوش ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ خط کے ذریعے تشویش کا اظہار کرے گا، پی سی بی آئی سی سی، اے سی سی اور شارجہ کرکٹ کونسل کو خط لکھے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پی سی بی مختلف اجلاسوں میں معاملے کو اٹھائے گا۔دوسری جانب پاکستان کی جیت کے بعد شارجہ اسٹیڈیم میں افغان شائقین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں ،مبینہ ویڈیوز میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔، شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔