MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی…پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی ساتھ جائیں گے

2 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ آج عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا ۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر آج پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر 2 ایس پیز سمیت 778 افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمے داری سیکیورٹی ڈویژن کے سپرد کی گئی۔پی ٹی آئی قیادت بھی آج عمران خان کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی ساتھ جائیں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہو گی۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے ارکان عمران خان سے یکجہتی کے لیے آج اسلام آباد جائیں گے۔پنجاب کابینہ اور ہمارے ارکان اسمبلی عمران خان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔دوسری جانب ہ گزشتہ روز19صفحات پر مشتمل ضمنی جواب میں چیئرمین تحریک انصاف نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے. عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی مگر کہا کہ وہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ ایسے معاملات میں احتیاط سے کام لیں گے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوبارہ تحریری جواب جمع کروایا تھا. عمران خان کی جانب سے بدھ کے روز دوبارہ جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ غیر ارادی طور پر بولے گئے الفاظ پر افسوس ہے بیان کا مقصد خاتون جج کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اگر خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو اس پر افسوس ہے سابق وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا کہ اپنے الفاظ پر جج زیبا چوہدری سے پچھتاوے کا اظہار کرنے سے شرمندگی نہیں ہوگی، عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان کا سوچ بھی نہیں سکتا.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ […]

  2. […] مسائل نیوز) چیئرمین ہو اوے روٹیٹنگ ایرک سو نے کہا ہے کہ ہو اوے کو 2023 کے اختتام تک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.