آصف علی کو بھارت کیخلاف ’احمقانہ‘ طریقے سے آؤٹ نہیں ہونا چاہیے تھا: شاہد آفریدی
لاہور (مسائل نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء کی فاتح قومی ٹیم کے سابق رکن شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف آصف علی کی کارکردگی کو سراہا اور دعویٰ کیا کہ انہیں ‘احمقانہ’ طریقے سے آؤٹ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ آصف علی نے اس میچ میں پوری محنت کی تھی اور ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے ایک دو باؤنڈریز لگانے میں کامیاب رہے تاہم جب میچ میں چار گیندیں باقی تھیں اور جیتنے کے لیے صرف دو کی ضرورت تھی تو آصف علی اپنی آف سٹمپ پر گئے اور وکٹ کے سامنے ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار پائے۔
شاہد آفریدی نے بڑے شاٹ سے میچ ختم کرنے کے بجائے آصف کے سنگل کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ایک احمقانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’حالات افتخار احمد کی کریز پر آمد تک نہیں آنے چاہیئے تھے، پتا نہیں بے وقوف آصف علی نے سنگل لینے کی کوشش کیوں کی ،اسے بولر کو باونڈری سے باہر شاٹ مارنی چاہیئے تھی‘ ۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت زیادہ مضبوط کردار دکھایا جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب کا کام بہت آسان ہوگیا۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنے اوپر اعتماد کی وجہ سے جیتی، وہ ٹوٹل کا تعاقب کرنے کے بارے میں پراعتماد تھے اور اسی وجہ سے وہ جیت گئے۔ مین ان گرین نے محمد نواز کی سنسنی خیز آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
[…] (مسائل نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو انگلینڈ کی ہوم سیریز کے خلاف […]