MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈر ہے پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں،عمران خان

0 397

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.