MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کا الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی کام اور تبادلوں کیخلاف پیٹشن دائر کرنے کا اعلان

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہناہے الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول آجائے تو پھر تبادلے نہیں ہو سکتے،لیکن تبادلے بھی جاری ہیں۔غیر قانونی طور پر ووٹ کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے،الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا۔
انکا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کو نظر آ رہا ہے،عید کے بعد ان اقدامات کیخلاف پیٹشن دائر کریں گے۔اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔خود داری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا ہے۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے لوگوں پر مقدمات کئے جا رہے ہیں،جبکہ ہمارے لوگوں پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں۔

لوگوں کو ہراساں کرکے قابو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہزاروں ووٹ ایسے ہیں جن کا حلقوں سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا تماشہ عوام دیکھ رہے ہیں۔عوام کی زبان اور ذہن کھل چکے ہیں،جو غلط ہے اسے غلط کہا جائے گا۔2جون کوالیکٹورل رولزجاری کیےگئےجس میں نئےووٹ بھی آگئے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ووٹ ایک سےدوسرےحلقےمیں منتقل کیےجارہےہیں۔
پنجاب میں غیرقانونی تبادلےجاری ہیں۔ن لیگ جانتی ہےکہ وہ پنجاب سےجانیوالےہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کاانتخاب پہلےدن سےغیرقانونی تھا،اب عدالتی فیصلہ بھی آگیا۔ پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے۔سیاسی طورپرقوم یکجا ہوتی نظرآرہی ہے،اسد عمر کا کہنا تھا کہ زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں۔انہوں نے عجیب و غریب تماشے لگائے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.