MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دعا زہرا کو والدین سے ملنے کی اجازت دے دی گئی

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران دعا زہرا اور اس کے شوہر کو پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا رپورٹ کے مطابق عمر تقریبا 17 سال ہے۔جب کہ درخواستگزار کے وکیل نے کہا تمام دستاویزات کے مطابق عمر 14 سال ہے۔عدالت نے کہا یہ سب ٹرائل کورٹ میں جا کر دکھائیں، یہاں بازیابی کا کیس تھا جو ختم ہو گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ یہ درخواست نمٹا دیں،معاملہ ٹرائل کورٹ میں بھیج دیں۔ٹرائل کورٹ میں چالان بھی جمع کرایا جاچکا ہے۔جسٹس جنید نے ریمارکس دئیے کہ لڑکی کو دوبارہ لاہور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ہمارے پاس جو درخواست تھی اس کے مقاصد حاصل ہو چکے۔عدالت نے استفسار کیا کہ دعا آپ کی والدین سے ملاقات کرائیں ؟۔

- Advertisement -

دعا زہرا نے کہا کہ میں نہیں ملنا چاہتی اور پھوٹ پھوٹ کررونے لگی جس پر عدالت نے کہا کہ ہم چیمبر میں ملاقات کراتے ہیں آپ تسلی سے مل لیں۔

عدالت نے چیمبرمیں ملاقات کی ہدایت کردی۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کے دعا زہرا کی دس منٹ کے لیے والدین سے ملاقات کرائی جائے۔ جسٹس جنید نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کر لیا آج ہی سنائیں گے۔جب کہ ملاقات کا وقت ختم ہوتے ہی پولیس دعا زہرا کو ساتھ لے گئی۔دعا زہرا کی والدہ کی طبعیت خراب ہو گئی اور وہ بےہوش ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹی میرے ساتھ جانا چاہتی تھی لیکن پولیس اسے ساتھ لے گئی۔
واضح رہے کہ عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیاتھا۔دعازہرہ نے حراست میں لیئے جانے سے قبل اپنے بیان میں کہاتھاکہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے سندھ پولیس اغوا کرکے کراچی لے جاناچاہتی ہے کراچی میں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔دعا زہرہ کے مطابق والدین کو خط سے بتا کر آئی تھی کہ کہاں اور کیوں جا رہی ہوں والدین نے لاپتہ ہونے سے متعلق پہلے دن سے غلط بیانی کی اپنی پسندسے ظہیراحمد سے شادی کی ہے اگرہمیں کچھ ہواتو والدین ، پنجاب اورسندھ پولیس ذمہ دارہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) تربت ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے میڈیکل ٹیسٹ میں فیل ہونے پر خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنیوالی لڑکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.