بادینی بارڈر کھلنے سے کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے، مولانا واسع
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے بادینی بارڈر کھلنے سے یہاں کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے ، وفاقی حکومت صوبے کی پسماندگی ختم کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے مسائل حل کریں گے اور بلوچستان کے حقوق پر کسی بھی قسم سودا بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی طور پر کمزور کیا اب ملکی معاشی حالات کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں یہ شہباز شریف یا کسی کے خلاف نہیں بلکہ آقائے دوجہاں صل اللہ علیہ والہ وسلم کی توہین ہے، اس پر وہ لوگ اور پی ٹی آئی کے ملوث کردار پورے عالم اسلام سے معافی مانگیں۔اور اسلام آباد میں ان کی لانگ مارچ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں نعرے بازی ایک شرمناک عمل ہے جو واقعہ مسجد نبوی میں پیش آیا اس کے پیچھے پی ٹی آئی کی قیادت کا براہ راست ہاتھ ہے کیونکہ عمران نیازی اور شیخ رشید کارکنوں کو موجودہ حکمرانوں کے خلاف بغاوت پراکسا رہے ہیں تحریک انصاف کی قیادت کو سوچنا چاہئے کہ اگر یہ کلچر پروان چڑھا تو یہ بہت خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس مقدس مقام پر آواز اونچی کرنے کی بھی ممانعت ہے وہاں پر اس قسم کی حرکت کی گئی ہے جس سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں جن لوگوں کو روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا احترام نہیں ان کے لیے ملک اور قوم کا وقار کوئی معنی نہیں رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دوسروں کو چور کہنے سے پہلے خود توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں عمران نیازی موجودہ حکومت کو امپورٹڈ کہہ کر اپنا حساب دینے سے بچ نہیں سکتے انہیں عوام کو حساب دینا پڑے گا۔
- Advertisement -