وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین واپڈا کا استعفیٰ قبول کر لیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین چیئرمین واپڈا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے انہوں نے اپنی استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوایا تھا جو آج قبول کر لیا گیا ہے۔مزمل حسین کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2016میں تعینات کیا تھا جس کے بعد 2018میں عمران خان نے انہیں عہدے کام جاری رکھنے کا کہا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت بننے اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ابھی وجوہات نہیں بتا سکتا استعفیٰ قبول ہونے کے بعد وجوہات بتاوں گا اور اب شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔
[…] نیوز) سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نیب میں پیش ہو […]