عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا
کراچی(مسائل نیوز) عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کے علاوہ حق مہر کے حصول کیلئے بھی عدالت سے حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دانیہ شاہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔
دوسری جانب عامر لیاقت کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔عامر لیاقت نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ بی بی کے الزامات مسترد کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں،کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتا ہوں گا؟۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔
دانیہ شاہ کے مطابق عامر لیاقت جیسا دیکھتا ہے ویسا بالکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا۔ چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ دیں۔ دانیہ شاہ کی درخواست کے بعد عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔
یہاں واضح رہے کہ کچھ دن سے عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم اس وقت عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کی تھی۔ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں کہا کہ ہم دونوں ایک ہیں ، ہمارے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی۔ ،خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ شاہ سے چندہ ماہ قبل تیسری شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا،اس کے بعد دونوں نے متعدد انٹرویوز بھی دئیے۔ جب کہ عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔