MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرول پر سبسڈی ممکن ہے یا نہیں، مفتاح اسماعیل بول پڑے

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔ پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق حکومت نے جلدبازی کامظاہرہ کیاتھا، آئی ایم ایف نے پی ڈی ایل اورسیلزٹیکس سے متعلق بھی پوچھاکہ کیاہوگا، پیٹرول پرسبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کو سمجھانا ضروری ہے۔

- Advertisement -

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کون ساملک پاکستان کوقرض دے رہاہے اب یہ تواللہ ہی جانتاہے، پاکستان میں یہ سال تبدیلی کا ہے، الیکشن ہوں گے تو نئی حکومت آئے گی۔ سیاسی عدم استحکام ہے، اسی لیے دوست ممالک اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، میرے خیال سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، سعودی عرب کی یقین دہانی کے باوجود 3،4 ارب ڈالر مزید چاہئیں، 3،4 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہم آئی ایم ایف سے مزید بات کرسکیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جون میں ختم ہو رہا ہے، آئی ایم ایف بھی سمجھتا ہے پاکستان کو پیسہ دینا انتہائی ضروری ہے، آئی ایم ایف ڈالر نہیں دے گا تو انہیں بھی پتہ ہے پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کو ہم پر اعتماد نہیں تھا اسی لیے انہوں نے فوری قسط نہیں دی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ فل کورٹ بنتا تو میراخیال ہے کوئی جج 90 دن کی حد سے باہر نہ جاتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو حکومت کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب یا کسی اور سے پیسے لے کر اب کام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.