MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایاز صادق کی زیر صدارت اپوزیشن کا وفد تحریک عدم اعتماد جمع کروانے اسمبلی سکریٹریٹ پہنچ گیا

0 452

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اپوزیشن کا وفد وزیراعظم عمرا ن خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گیاہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا کچھ دیر قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران تمام اراکین اسمبلی کو اگلے تین ہفتوں کیلئے اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اجلاس میں ہر صورت حاضری کو یقینی بنانے کا کہا گیاہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے آج ہی تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اپوزیشن کا وفد قومی اسمبلی کے سیکریٹری میں پہنچ گیاہے جہاں تحریک عدم اعتماد اوراجلاس کلی ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس دوران علیم خان بھی شریک ہوئے اور ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے ناراض رہنماوں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دیا ، جس پر گزشتہ شب عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے علیم خان سے ملاقات کی ۔ اس اہم ملاقات کے بعد علیم خان اس وقت اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.