MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

داعش کے 50 ارکان نے ہتھیار ڈال دئیے ملا ہبت اللہ نے معافی کا اعلان کر دیا

0 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ننگر ہار(ویب ڈیسک)افغان طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ نے ہتھیار ڈالنے والے داعش ارکان کے لیے معافی کا اعلان کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں داعش کے 50 ارکان نے ہتھیار ڈال دئیے جس کے بعد طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوانزادہ نے ان کے لیے اعلانِ معافی کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب افغان ڈائریکٹر انٹیلیجنس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کے نمائندوں نے امارتِ اسلامیہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان خلیل ہمراز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انٹیلیجنس چیف عبدالحق واثق نے گزشتہ روز پنجشیر میں علمائے کرام،

با اثر افراد اور سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں پنجشیر میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بات کی گئی، پنجشیر کے نمائندوں نے صوبے کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے مسائل بیان کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.