MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے تمام محکموں میں لا افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے، ربابہ بلیدی

0 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرکاری محکموں کے خلاف سول عدالتی چارہ جوئی کا ماہانہ تناسب دو سو سے ڈھائی سو مقدمات ہے جس میں زیادہ تر کیس محکمہ تعلیم ، مواصلات و تعمیرات اور محکمہ صحت سے متعلق ہیں پروژن آف لمیٹیشن ایکٹ 1908 کے تحت سرکاری محمکوں کے خلاف عدالتوں میں دائر مقدمات کی بروقت پیروی اشد ضروری ہے

- Advertisement -

بلوچستان کے تمام محمکوں میں لا افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تو محکموں سے متعلق عدالتی امور سہل ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں محکمہ قانون سولیسٹر سیکشن کی جانب سے پیش کردہ کارکردگی جائزہ رپورٹ سے متعلق منعقدہ نشست کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سولیسٹر قانون عبد الرزاق شاہوانی ، انڈر سیکرٹری احمد خان کاسی نے محکمہ قانون کے سولیسٹر سیکشن کی کارکردگی

و جائزہ رپورٹ پیش کی ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا بعض محکموں میں سروس اسٹریکچر اور رولز کی عدم تشکیل کے باعث عدالتی چارہ جوئی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسے محکمے اپنی انتظامی کمی و کوتاہیوں کو دور کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.