بلوچستان بھر میں میونسپل کمیٹیوں سمیت ملازمین فنڈز و تنخواہوں سے محروم
سبی(جی این ایم) سبی سمیت بلوچستان بھر میں میونسپل کمیٹیوں سمیت ملازمیں فنڈز و تنخواہوں سے محروم سراپا احتجاج کام چھوڑ ہرتالی کی دھمکی دیدی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی ناقص حکمت عملی کے باعث سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے
- Advertisement -
کنٹی جنسی فنڈز کی گزشتہ کئی ماہ سے بندش سمیت تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین بھی مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ سمیت تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میونسپل ایمپلائز یونین سبی کے صدر سید اسماعیل شاہ کی صدارت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
جس میں جنرل سیکرٹری طاہر وکٹر سہوترا سمیت ہزاروں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی شرکاءنے پلے کارڈز بےنرز تھام رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی میں جلسہ کی صورت اختیار کرگئی