نوشکی(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ساتھ یہ بھی کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کا ہوگا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کرنے نوشکی پہنچے۔ وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی دورے پر ہیں۔جوان اکیلے نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15فیصد اضافے کا اعلان
دہشت گردو ں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،وزیراعظم عمران خان
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہر ہ پاک فوج نے کیا دنیامیں مثال نہیں ملتی ،وزیراعظم
پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ،وزیراعظم عمران خان
کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں،وزیراعظم
کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں ،وزیراعظم
برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہواہے،وزیراعظم عمران خان
تمام سیکٹرزسے کہتاہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ،وزیراعظم عمران خان
- Advertisement -
یہی کہاتھا چین سے جاتے ہی بلوچستان کادورہ کروں گا،وزیراعظم عمران خان
چین میں تھا تو دہشت گردی کے واقعات کا پتہ چلا ،وزیراعظم عمران خان
بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے ،وزیراعظم عمران خان
بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے ،وزیراعظم
انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا،وزیراعظم عمران خان
ہمیں اعتمادہےپاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی،وزیراعظم عمران خان
ہمیں اپنےجوانوں پرپورااعتمادہے،وزیراعظم عمران خان
پورااحساس ہےہماراتنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،وزیراعظم عمران خان
پوری کوشش ہےلوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں،وزیراعظم عمران خان
جیسےجیسےمعیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتےجائیں گے،وزیراعظم
چین زراعت کے شعبے میں معاونت کررہاہے ،وزیراعظم عمران خان