MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، سونا کتنا سستا ہوگیا؟

0 100

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ چاندی کے نرخ مستحکم ہیں۔ ہفتے کے روز 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2 ہزار 300 سستا ہوا۔نئے نرخوں کا اعلان بعد میں کیے جانے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے تازہ ترین نرخ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 24 قیراط سونا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 808 روپے کمی سے 347,504 کی سطح پر آگیا ہے۔

- Advertisement -

چاندی کی قیمتیں;

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی مستحکم رہیں۔ آج 24 قیراط 1 تولہ چاندی 6 ہزار 72 روپے ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 5,205 روپے کی سطح پر برقرار ہے

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹس؛

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی سے 4 ہزار 198 کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت: 58.00 امریکی ڈالر پر برقرار ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.