نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے، پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما کا حیران کن دعویٰ
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ اسمبلیوں کی تحلیل پر کوئی دخل نہیں دے سکتا،عمران خان الیکشن کرا کیا کریں گے،لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں توڑ دیتے، وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے،لندن میں کسی نے ان کے خلاف بیان دیا ہوا ہے، ممکن ہے ان کے خلاف مقدمہ درج ہوجائے۔ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی، الیکشن کرا کر کیا کریں گے، انہوں نے فالوورز کو بہت تھکایا ہے، اب انہیں آرام کرانا چاہیے۔