MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر بننے پر اظہار برہمی

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان رکن اسمبلی خیال احمد کاسترو کے صوبائی وزیر بننے پر ناراض ہوگئے۔ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد خیال احمد کاسترو پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے کسی شیڈول کے بغیر زمان پارک جاپہنچے۔ملاقات کے دوران عمران خان نے خیال احمد کاسترو سے ملاقات میں برہمی کااظہار کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ کو وزیر بنایا جارہا ہے، آپ کے کابینہ میں شامل ہونے اوروزیر کا حلف اٹھانے سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا۔خیال احمد کاسترو سب کچھ خاموشی کیساتھ سنتے رہے اور ملاقات کے بعد رخصت ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.