MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں،فواد چوہدری

1 572

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے،الیکٹرنک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کررہی ہیں؟

،الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے،حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے ، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، یہ پاکستان کا چہرا مسخ کرنے کے مترادف ہے،

- Advertisement -

ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے،انتہاءپسند نظریات کی حامل جماعتیں کسی صورت مرکزی دھارے میں نہیں آ سکتیں، چوہدری سرور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میڈیا کو کابینہ کی خبریں ذرائع سے نہیں چلانی چاہئیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، یہ پاکستان کا چہرا مسخ کرنے کے مترادف ہے، کابینہ نے اس سانحہ کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جو ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں ان کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.