MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے دس اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

0 114

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر بلوچستان کے دس اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ (3G/4G) سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 7 نومبر 2025 کی رات 9 بجے تک مؤثر رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے ان میں کوئٹہ، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، ہرنائی اور زیارت شامل ہیں۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام “غیر معمولی امن و امان کی صورتحال” کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اضلاع میں بعض سیاسی سرگرمیوں اور عوامی اجتماعات کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا تھا، جس کے باعث انتظامیہ نے احتیاطی طور پر موبائل ڈیٹا سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

سروس معطلی کے باعث شہریوں، طلبا اور کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی نوعیت کا ہے اور حالات معمول پر آتے ہی انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.