MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑی خبر؛ صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین سنی اتحاد کونسل اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا، فیصل آباد پولیس نے حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد گرفتاری دینے کیلئے جار ہے تھے ، قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا بھی ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.