MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی فضائیہ کا ایف 15 ایس فائٹر طیارہ گر کر تباہ

1 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 ایس گر کر تباہ ہو گیا۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے میں سوار دونوں اہلکار طیارہ گرنے سے پہلے نکل گئے تھے۔ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)نیپال میں مہلک فضائی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی خاتون ہوابازانجوکھاٹی واڈا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.