MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کے سانس اکھڑ گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر فواد چوہدری کا ردِعمل

2 334

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد زمان اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔جب کہ تحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق شفیع کے گھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی۔
پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل سے شہباز شریف کی پریس کانفرنس اور اس کے بعد طارق شفیع، حامد زمان اور سیف نیازی کی گرفتاریوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ حکومت کے سانس اکھڑ گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ #حقیقی_آزادی_مارچ کے اعلان سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، گرتی ہوئی دیوار اب آخری دھکے کی منتظر ہے تو کارکنان تیاری پکڑ لیں

- Advertisement -

۔
خیال رہے کہ حامد زمان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے زرائع کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور حامد زمان اس کے سیکرٹری تھے۔ حامد خان شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنم افتخار درانی کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف سیاستدان ہیں، انہیں فوری واپس […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائفر پر صدر کے بیان کو ن لیگ ترجمان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.