MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موڈیز کی ریٹنگ سے گھبرائیں نہیں، موڈیز سے کہا ہے کہ گنجائش نکالیں ورنہ اگلے ہفتے جواب دوں گا

0 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موڈیز کی ریٹنگ سے گھبرائیں نہیں،کل بات ہوئی ہے، موڈیز سے کہا ہے کہ گنجائش نکالیں ورنہ اگلے ہفتے ملاقات ہے جواب دوں گا۔وزیر خزانہ نے احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز نے جن گراؤنڈ پر ریٹنگ کی ، اس ایک ایک گراؤنڈ کا مناسب جواب دوں گا۔
3 ایسی ریٹنگ ایجنسیاں ہیں، ایک نے برطانیہ کو ڈاؤن کر دیا،یہ ریٹنگ سکوک بانڈ جاری کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ابھی اہم اس طرف نہیں جا نہیں رہے۔ابھی ہم نے اپنے معاشی اشاریے بہتر بنانے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ موڈیز نے یہ ایک دن میں نہیں کیا، وہ کئی مہینوں سے اس پر کام کر رہے ہوں گے۔ان کے سسٹم میں ایک بار چیز آ جائے تو واپس کرنا مشکل ہوتی ہے۔
وزیر خزانہ نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے کہا کہ میں جہاز میں بیٹھا ہی تھا ، کچھ بھی نہیں کرنا پڑا اور ڈالر نیچے جانے لگا۔میں پہلے سے کہتا تھا کہ ڈالر کی یہ رئیل ریلیو نہیں ہے۔ڈالر کی صحیح ویلیو 200 روپے سے نیچے ہے۔خیال رہے کہ موڈیز نے پاکستان کے لیے نظرثانی شدہ ریٹنگ جاری کی ہے جس میں اس نے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی 3 سے کم کے سی اے اے 1 کر دیا ہے۔
موڈیز کی جانب سے ریٹنگ ایکشن کا وزارت خزانہ نے سختی سے مقابلہ کیا ہے کیونکہ موڈیز کی جانب سے ریٹنگ ایکشن وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہماری ٹیموں کے ساتھ پیشگی مشاورت اور ملاقاتوں کے بغیر یکطرفہ طور پر کیا گیا ہے۔ موڈی کی جانب سے ریٹنگ ایکشن کی اطلاع کے بعد، وزارت خزانہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موڈیز کی ٹیم کے ساتھ دو اجلاس کئے، جن میں ڈیٹا اور معلومات کا اشتراک کیا گیا جس میں واضح طور پر موڈیز کی ریٹنگ ایکشن سے متصادم صورت حال دکھائی دیتی ہے۔
وزارت خزانہ معاشی اور مالی حالات کا باقاعدہ جائزہ لینے کے بعد،یہ بتانا چاہتی ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں حکومتی پالیسیوں سے مالیاتی استحکام لانے میں مددملی ہے۔ حکومت پاکستان کے پاس اپنی بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کافی لیکویڈیٹی اور فنانسنگ کے انتظامات ہیں۔ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہے، جس کا تسلسل ملک کی مالیاتی نظم و ضبط، قرضوں کی پائیداری اور اپنی تمام ملکی اور بیرونی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی صلاحیت کی تصدیق اور اعتماد پر مبنی ہے۔ ملک آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے پانے والے معاہدوں پر قائم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.