MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

1 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیر خزانہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیر خزانہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے، وہ اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔ ڈار کے وکیل کے مؤقف پر جج نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہوگئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موڈیز کی ریٹنگ سے گھبرائیں نہیں،کل بات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.