MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جی ڈی اے اسکول میں یوم دفاع کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

0 431

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 گوادر(مسائل نیوز)جی ڈی اے اسکول میں یوم دفاع کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد، جی او سی میجر جنرل عنایت حسین کی شرکت، اسکول لابریری کیلے کتابیں فراہم کرنے کا اعلان اور طلبا و طالبات میں کیش انعامات تقسیم کی، ڈاریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی کی جانب سے جی ڈی اے اسکول کے میٹرک امتحان میں بورڈ سے پہلے تین ہوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کیلے نقد انعام، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلے دو دو اسکالرشپس اور ضلع گوادر کے دس غریب طلبا و طالبات کی فیس ادا کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے پبلک ہایر سکینڈری اسکول میں بدھ کے روز یوم دفاع کے مناسبت سے تقریب منعقد ہوی تقریب میں جی او سی گوادرمیجر جنرل عنایت حسین اورڈاریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے شرکت کی۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے یوم دفاع کے مناسبت سے تقاریر، ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے۔ میجر جنرل عنایت حسین نے خطاب کرتے ہو کہا کہ آج بچوں نے جس طرح یوم دفاع اور ا±س دن کی قربانیوں کو یاد کیا اور اپنے مخصوص انداز میں بیاں کیا وہ قابل داد ہیں ہمیں اس بات پر فخر ہیکہ آج کا بچہ بچہ ملکی سلامتی کیلے شہدا کی قربانیوں سے نہ صرف واقف ہے بلکہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ میجر جنرل نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ محنت اور لگن کے بغیر کامیابی ممکن نہیں لہذا وہ اپنی تعلیم پر بہت زیادہ محنت کریں تاکہ اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اس موقع پر میجر جنرل نے اسکول لابریری کیلے کتابیں فراہم کرنے کا اعلان کیا اور پوزیشن ہولڈر بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے۔ ڈاریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ جی ڈی اے کی جانب سے اسکول کا قیام گوادر کے لوگوں کیلے ایک عظیم تحفہ ہے جہاں او لیول اور اے لیول کی اعلی تعلیم کی سہولت دستیاب ہے۔ اسکول کو مذید وسعت دے کر پرامری کیمپس اور اسکول میں بچوں کیلے پلے ایریا تعمیر کیا جایگا تاکہ بچوں کی بنیادی تعلیم میں کسی قسم کی کوی کمی نہ رہ جا۔ انہوں نے اس موقع پر جی ڈی اے اسکول کے میٹرک امتحان میں بورڈ سے پہلی دوسری اور تیسری پوزشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں بالترتیب تین لاکھ، دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ جی ڈی اے اسکول میں زیر تعلیم ضلع گوادرکے دس غریب اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کی ماہانہ فیس،کتابیں فراہم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سے دو دو طلبا و طالبات کو جی ڈی اے اسکول میں اسکالرشپ پر داخلہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر جی او سی اور ڈاریکٹر جنرل نے اسکول کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات اور تقریب کے دوران پروفارمنس دیکھانے والے بچوں میں سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ پرنسپل جی ڈی اے اسکول ڈاکٹر ظفر اقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.