سائبر کرائم کا انوکھا اور منفرد واقعہ، مرد کو ہراساں کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پاکستان کی تاریخ میں سائبر کرائم کا ایک انوکھا اور منفرد واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں مرد کو ہراساں کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ویسے تو سائبر کرائم کے تحت اب تک خواتین کو ہراساں کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،اور پھر ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے تا ہم اب پاکستان میں سائبر کرائم کا ایسا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مرد کو خاتون کو ہراساں کرنے پر گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ایک خاتون کو مرد کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث تھی۔
ملزمہ کے موبائل سے شکایت کندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس کی تفتیش بھی جاری ہے۔یہ اپنی نوعیت کی دوسری کارروائی ہے جس میں خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا جس پر مرد کو بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔سندھ کے شہر خیرپور میرس میں ایک خاتون کی جانب سے مرد کو ہراساں اور بلیک میل کیے جانے کی واردات سامنے آئی تھی۔ مرد کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے خاتون کو گرفتار بھی کیا اور اس نے دوران تفتیش اعتراف بھی کیا ۔ ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر مُنیر شیخ کے مطابق خیرپور میں شادی سے انکار پر ایک خاتون نے مرد کو واٹس ایپ اور فیس بُک پر پیغامات بھیج کر ہراساں کیا اور بلیک میل کرکے مرد سے پیسے بھی وصول کیے اور مذکورہ مرد کی قابل اعتراض تصاویر بھی جاری کیں۔
ملزمہ نے مرد سے مزید رقم کا بھی مطالبہ کر رکھا تھا۔آخر کار تنگ آکر مرد نے سائبر کرائم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر مدعی نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رجوع کرکے شکایت درج کرائی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کمپیوٹر اور موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا تھا۔
[…] ایس پی کرائم برانچ خالد سیف اللہ ولد حاجی خان قوم کھیتران سریاب […]