MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیپرا نے بجلی کی کمپنیوں کو95ارب روپے کی اضافی وصولیوں کی اجازت دیدی

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی کمپنیوں کو پچانوے ارب روپے کی اضافی وصولیوں کی اجازت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی بنانے والی کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

- Advertisement -

نیپرا کے مطابق بجلی کمپنیوں نے مالی سال دوہزار اکیس بائیس کی آخری سہ ماہی کیلئے 95 ارب روپے مانگے ہیں،بجلی کارخانوں کے کپیسٹی چارجز کی مد میں ڈسکوز نے 55 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔ فیصلے سے صارفین پر تین ماہ کیلئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑیگا، اضافی وصولیاں اکتوبر کے بلوں سے وصول کی جائیں گی، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب اس سہ ماہی کی وصولی شروع ہو گی تو پرانی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس وصولیاں ختم ہو جائیں گی۔ اس وقت 3روپے 20پیسے فی یونٹ کی پچھلی ایڈجسٹمنٹس وصول کی جا رہی ہیں۔اس طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا مجموعی اثر 19پیسے فی یونٹ رہ جائے گا۔ فیصلے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.