MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی

0 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ رکھنے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ قانون پنجاب کو اس معاملے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد ہر شہری کو اپنے نکاح کے وقت ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں دلہا اور دلہن کو بھی بیان حلفی پیش کرنا ہو گا جو اس نکاح نامے سے منسلک کیا جائے گا۔قبل ازیں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ میں نکاح نامہ میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح نامہ میں ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامہ شامل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی جسے بعد ازاں پنجاب کابینہ نے بھی منظور کیا، یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہم اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امت میں اتحاد قائم کرنے کیلئے علماء کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، ملکی تعمیر و ترقی میں علماء کرام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ علماء کے وفد نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ ہو یا انٹرنیشنل رکاوٹیں جب بھی تبلیغی جماعت پر مشکل وقت آیا آپ مدد کرنے میں ہمیشہ صف اول میں رہے، تبلیغی جماعت کے حوالہ سے آپ کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی نے انٹرنیشنل لیول پر ہمارا ساتھ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.