MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں بد ترین سیاسی بحران ہے، عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا، پشتونخوا میپ

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین(مسائل نیوز)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی چئیرمین محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ ہم سب سے پہلے اپنے تمام شہدا کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاں کے شہید عثمان لالا کی قتل پر آج تک کوئی کمیشن نہیں بنا ہے ہم نے ایک صاف شفاف جوڈیشل کمیشن جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں مطالبہ کیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے اب ہم PDM کی موجودہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عثمان کاکڑ شہید کی قتل کے حوالے سے جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں ایک صاف شفاف جوڈیشل کمیشن بنائے اور ان کے قاتلوں کو سزا دی جائے مزید کہا کہ اس وقت پشتون اور بلوچ کی تقریبا چار ہزار افراد لاپتہ ہے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو منظر عام پر لایا جائے اور عدالتوں میں پیش کیا جائے اس وقت افغانستان میں ایک غیر پارلیمانی حکومت مسلط ہوا ہے جو افغانستان کے عوام کو قبول نہیں ہیں ہم افغانستان اور افغان بھائیوں کے درمیان کسی قسم کی بارڈر اور ڈیورہینڈ لائن قبول نہں کرتے ہیں طالبان سے مطالبہ ہے کہ وہ افغانستان کے تمام یونیورسٹیز کو کھول دے ہم پاکستان کے رہنے والے ہیں ہم کسی صورت اپنے ملک کو تھوڑنا نہیں چاہتے ہیں لیکین غلامی کی زندگی قبول نہیں کرسکتے مگر اس وقت ہمارے ملک میں بدترین سیاسی بحران ہے سلیکٹڈ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ان کے علاوہ ملکی خارجی اور داخلی پالیسیوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ہمارے اکابرین میں اس ملک کی بنانے میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں مگر بدقسمتی سے اس ملک میں پشتونوں کے ساتھ سخت ظلم ہورہاہے ہیں ہم فوج کو سیاست میں کسی صورت قبول نہیں کریں گے محمودخان اچکزئی نے کہاں کہ آئی ایس پی آر کی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کی بات خوش آئند ہیں اگر انہوں نے یہ بات ایمانداری سے کی ہے تو ہمارا پوج کے ساتھ کوئی جنگ یا دشمنی نہیں ہے فوج اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالے اور ووٹوں کے ذریعے پارلیمنٹ منتخب کیا جائے اورہر ادارے کو اپنی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے وہ کسی دوسرے ادارے کی کاموں میں ہرگز مداخلت نہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں پشین تاج لالا فٹ بال گراونڈمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کے شرکاسے سابق ممبرصوبائی اسمبلی سید لیاقت علی آغا۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجدخان ترین صوبائی مالیات سیکرٹری سید شراف آغا۔ صوبائی سنئیرنائب صدر محمدعیسی روشان اور دیگر نے بھی خطاب کیا محمودخان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ جنرل الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے عوام پر سلیکٹڈ عمران حکومت کو مسلط کرکے ملک کے تمام ادارے تباہ کر دیے ہیں مگر PDM نے آئینی طریقے سے اور حکومت کی خاتمہ کرکے ایک جہموری حکومت اور پارلیمنٹ بنایا ہے ہم پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کی فعالیت کو برقرار رکھتے ہوئے مزید یونٹوں کی قیام کے لیے کام کرے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں پشتون عوام کی بقا کے لیے سخت جدوجہد کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہم وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پشتون اور بلوچ لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات کرے افغانستان ہمارا گھر ہیں وہاں پر ہمارے قبرستان ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان کو تقسیم کیا گیا ہے افغانستان کے امن کے ساتھ پاکستان کا امن جڑا ہوا ہے اگر افغانستان تقسیم ہوئی تو پاکستان بھی تقسیم ہو جائے گا ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے بلوچ ہمارا بھائی ہے ہم دونوں ملکر صوبہ کے حقوق حاصل کر سکتے ہیں پشتون قوم دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ ایک پرامن قوم ہیں تمام کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کارپوریشن مونسپل کمیٹی اور تمام یونین کونسل میں اپنی کامیابی کو یقینی بنائے

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.