ایف بی آر نے آمدن چھپانے پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر ٹیکس عائد کر دیا
لاہور(مسائل نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) نے آمدن چھپانے پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر ٹیکس عائد کر دیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی نے ایف بی آر کے حوالے سے بتایاکہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے او ڈی کار خریدی تاہم اسے گوشوارے میں ظاہر نہیں کیا، 50 لاکھ روپے مالیت کی او ڈی کار چھپانے پر مہرین قریشی پر 10 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کی اہلیہ نے سال 2016 میں او ڈی کار خریدی تھی اور ایف بی آر نے ایکسائز سے گاڑی کی رجسٹریشن کا ریکارڈ حاصل کر کے چھان بین شروع کی تھی۔ایف بی آر نے 4 مرتبہ نوٹسز بھجوا کر ذرائع آمدن پوچھے لیکن کوئی جواب جمع نہیں کروایا گیا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں […]