MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے الزامات پر ترین گروپ بھی ایکٹو ہو گیا

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر ترین گروپ بھی ایکٹو ہو گیا ۔جہانگیر ترین کی قیادت میں ترین گروپ نے آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔گروپ ارکان نے جہانگیرترین کو کھل کر عمران خان کو ایکسپوز کرنے کا دے دیا۔ پارلیمانی لیڈر ترین گروپ راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے جہانگیر ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے، آئندہ ہفتے گروپ کا اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں، ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے، آئندہ ہفتے اجلاس میں سیاسی فیصلے اور گروپ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ ہفتے تک مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کریں گے جب کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے طور پر ووٹ دینے والے ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں کا بھی ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.