MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرینیتی چوپڑااور بھارتی سیاستدان کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی

0 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھوچڈا کی منگنی کی تاریخ سامنے آگئی۔

انڈین ایکسپریس نیوزکے مطابق بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی اور افئیر کی افواہیں چندروز سے زیر گردش ہیں ،جبکہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ “پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی 10 اپریل کو ہوگی”۔ رپورٹ کے مطابق منگنی کی تقریب دہلی میں ہوگی جس میں اس جوڑی کے قریبی عزیز واقارب شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ جب سے 22 مارچ 2023 سے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ساتھ ریسٹورینٹ میں دیکھا گیا تب سے ہی میڈیا پر ان دونوں کی منگنی اور شادی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔تاہم اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نےخود ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے ایک ساتھ لندن اسکول آف اکنامکس میں ساتھ پڑھا ہے اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں جبکہ گزشتہ روز اداکارہ کو ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں راگھو سے تعلق کے سوال پر اداکارہ نے براہ راست کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ لندن جارہی ہیں، صحافی کے سوال پر وہ خوشی سے مسکرارہی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.