MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان المبارک میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا دینے کا فیصلہ

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا ہے جس کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کیا گیا ہے۔آج نیوز کے مطابق پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں اس کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مکرمہ(مسائل نیوز)سعودی عرب نے رمضان المبارک میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجراء شروع کردیا۔ تفصیلات کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.