MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد حفیظ کے گھر چوری، چور لاکھوں روپیکی غیر ملکی کرنسی لے اڑے

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور میں کرکٹر محمد حفیظ کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب واردات ہوئی ہے، محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق محمد حفیظ کی اہلیہ بھی کسی کام کیلئے اسلام آباد گئی ہوئی تھیں۔مقدمہ محمد حفیظ کی بیوی کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور 20 ہزار امریکی ڈالر،4 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 3 ہزار یورو اور 5 ہزار اماراتی درہم لے اڑے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.