وارنٹ منسوخی درخواست؛چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وکیل کی غلطی پکڑلی
اسلام آباد(مسائل نیوز)توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وکیل کی غلطی پکڑ لی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کا رروائی کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، عمران خان کے وکیل قیصر امام، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون بھی عدالت میں موجود تھے۔
- Advertisement -
وکیل عمران خان نے کہا کہ 28فروری کیلئے عمران خان کی طلبی کاک کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،عمران خان 28 فروری کو 2 سپیشل کورٹس اور ایک ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جس کے بعد منسوخی کی درخواست بھی خارج ہو گئی ۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری کے تو نہیں تھے؟وکیل عمران خان نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری کے تھے،چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قیصر صاحب!اب ایسی بات نہ کریں، یہ وارنٹ ان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے تھا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست ان کے وکیل نے واپس لے […]