MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹ کی چربی، وزن کم کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟جانئے

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پیٹ کی چربی کی وجہ سے اکثر لوگ پریشان ہوتے ہیں کیونکہ اس کے باعث توند نکل آتی ہے جس سے انسان کی شخصیت متاثر ہوتی ہے لیکن ماہرین پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ڈرائی فروٹ کی افادیت سے متعلق سبھی واقف ہیں

- Advertisement -

جس میں کاجو بھی شامل ہے، کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے، روزانہ اپنی غذا میں کاجو کو شامل کرلیا جائے تو آہستہ آہستہ آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔پستہ بھی وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،پستے میں پروٹین کی معمولی مقدار آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں مدد کرتی ہے، اس طرح آپ کو جنک فوڈ تک پہنچنے سے روکتا ہے۔روزانہ تھوڑی مقدار میں خروٹ چکنائی کو کم کرنے اور صحت مند جسمانی وزن کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اخروٹ میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پلانٹ سٹیرولز اور وٹامنز کی موجودگی کی بدولت بھوک کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ بادام کو پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور دل کے لیے صحت مند چکنائی کے طور پر سُپر فوڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ بادام میں پائی جانے والی مونو غیر سیر شدہ چکنائی زیادہ کھانے سے روکتی ہے، درحقیقت یہ نامی امینو ایسڈ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو آپ کے جسم کی زائد چربی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.