MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

0 409

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق ملاقات ميں موجودہ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے والے ندیم افضل چن بھی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی چھوڑنا میرا غلط فیصلہ تھا، پی پی میں دوبارہ شمولیت

- Advertisement -

کے فیصلے پر مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.