MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک بار وزیر کیا بنا، مراد سعید نے چیخنے چلانے کو ہی کامیابی کی چابی سمجھ لیا، قادر پٹیل

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل نے وفاقی وزیر مراد سعید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار وزیر کیا بنا، مراد سعید نے چیخنے چلانے کو ہی کامیابی کی چابی سمجھ لیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک بار وزیر کیا بنا، مراد سعید نے چیخنے چلانے کو ہی کامیابی کی چابی سمجھ لیا۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید کی چیخیں ، فی الحال عمران خان کے لیئے باعث تسلی نہیں بن سکتیں۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان کا گھر جانا ٹہر چکا، آج گیا کہ کل نکلے،مراد سعید

- Advertisement -

اب اور محنت کے لئے تیار ہوجائیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ پچھلی محنت کا پھل مراد سعید کھا چکا،امید ہے کہ وہ مزید محنت سے نہیں گھبرائیں گے۔عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ مراد سعید جیسے کردار سیاست میں باعث شرم ہیں، قوم کی بدقسمتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.