MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترکیہ،گھانا کے قومی فٹبالر کرسچین آٹسو کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

استنبول(مسائل نیوز)گھانا کے قومی فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ مجھے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔یہ بات سفیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے سے 3ہزار 400سے زائد جانیں گئیں اور 20ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.