نواز الدین صدیقی نے والدہ اور اہلیہ کے جھگڑوں سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا
ممبئی(مسائل نیوز) معروف بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے والدہ اور اہلیہ کے جھگڑوں سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا۔نواز الدین صدیقی گھریلو جگھڑوں سے تنگ آکر ممبئی کے ہوٹل میں شفٹ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی والدہ اور اہلیہ کے درمیان جائیداد پر جھگڑے سے تنگ آکر یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔
نواز الدین صدیقی کے دوست کے مطابق اداکار جائیداد کو لے کر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ہوٹل میں منتقل ہوئے جبکہ ان کے وکیل اس معاملے کو قانونی طور پر سلجھا لیں گے تب ہی وہ گھر واپس آئیں گے۔گذشتہ ہفتے نواز الدین کو عدالت نے قانونی نوٹس بھیجا تھا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار نواز الدین کو ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی بنیادی سہولتوں کی بندش کی شکایت پر نوٹس جاری کر دیا۔
نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل نے ان کے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار اور ان کے اہلخانہ نے گزشتہ ہفتے ان کی موکل کو کھانا، بستر اور نہانے کے لئے باتھ روم فراہم نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے اداکار نواز الدین اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موکل پر جائیداد کے تنازع پر ان کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے اور گھر سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز الدین اور ان کے اہل خانہ عالیہ صدیقی کو پولیس کے ذریعے گرفتاری کی دھمکی دی اور اسے ہر روز غروب آفتاب کے بعد پولیس اسٹیشن بلاتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پولیس کے رویے کو ان سے منسوب نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ پولیس افسران کے سامنے میرے موکل عالیہ صدیقی کی توہین کی گئی لیکن کوئی بھی پولیس افسر میرے موکل کے حقوق کے تحفظ کے لیے سامنے نہیں آیا۔پولیس افسر صرف نوازالدین صدیقی کے ساتھ ان کے تعلقات اور بیٹے یانی کی قانونی حیثیت پر سوال اٴْٹھا رہے ہیں۔