تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں،عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا قاری مہراللہ مولانا شیخ عبد الاحد مولانا حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد معاون سکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد کاکڑ سالار
- Advertisement -
مولانا حافظ سعداللہ آغا مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن گل اور حافظ دوست محمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 23 مارچ کو نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مارچ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ ثابت ہوگا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرینگے
انہوں نے کہا کہ احستاب کے نام پر ملک کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ٹولہ ثابت ہو گیا پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ناہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنےوالوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمران وطن عزیز کے چلانے کے اہل نہیں ہیں